وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب مہا تیر محمد سے ٹیلی فونک گفتگو

ملائشین وزیراعظم مہا تیر بن محمد کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ ملائشیا کی دعوت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:28

وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب مہا تیر محمد سے ٹیلی فونک گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب مہا تیر محمد سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ مہا تیر بن محمد نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستان مہا تیر بن محمد کو اعلیٰ رہنما سمجھتے ہیں۔

پاکستان اور ملائشیا کے درمیان انتہائی قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ملائشیا کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے مہا تیر محمد کا وژن قابل تحسین ہیں۔ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کو ملائشیا کے دورے کی دعوت دی ہے جب کہ عمران خان نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کی دعوت قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری طرف عمران خان چین کے دورے پر جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی۔عمران خان 3نومبر کو چین کے دورہ پر روانہ ہو نگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم 6 نومبر تک چین میں غیر معمولی ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں سی پیک اور دیگر شعبوں میں تعاون پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان یہ دوسرا غیر ملکی سرکاری دورہ ہو گا۔

عمران خان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی چین جائے گا۔عمران خان چین کے ساتھ سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ دوسرا سرکاری دورہ ہو گا۔عمران خان نے اس سے قبل سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا۔اور سعودی عرب کے بعد عمران خان پاکستان کے دوست ملک چین کا دورہ کریں گے۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں