جان اللہ کو دینی ہے پی ٹی آئی لیڈرشپ کو نہیں

معروف اینکر کامران شاہد نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے پر حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 نومبر 2018 14:48

جان اللہ کو دینی ہے پی ٹی آئی لیڈرشپ کو نہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2018ء) معروف اینکر کامران شاہد نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے پر حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری میڈیا اتھارٹی(پیمرا)کو ختم کر کے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کے حوالے سے بھی اہم قدم اٹھاتے ہوئے ے ٹویٹر پر ایک حکومتی اکاؤنٹ مختص کیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کی آزادی متاثر کئے بغیر ہمیں جعلی خبروں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی ۔اسی متعلق معروف صحافی و ا ینکر کامران شاہد نے ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

لیکن کامران شاہد نے اب یوٹرن لیتے ہوئے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔کامران شاہد نے پہلے ٹویٹ کیا تھا کہ مجھے اعتراف کرنا پڑے گا کہ پی ٹی آئی کی پہلی حکومت ہے جو یہ کام کرنے جا رہی ہے اور مجھے یہ کام پسند آیا ۔کامران شاہد نے کہا کہ اس حوالے سے سارا میڈیا آپ کے ساتھ ہے۔
تاہم اب کامران شاہد نے ٹویٹ کیا ہے کہ حکومت کو سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

اگر عمران خان نے ایسا کیا تو ہم حکومت کو عدالت لے کر جائیں گے۔
کامران شاہد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا کو منظم کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہیں۔لیکن حکومت کو اسے اس ادارے کے ذریعے سے ریگولیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جو خود حکومت کے ماتحت کام کرتا ہو۔سوشل میڈیا کو ریگولیٹ معتبر اور غیر جانبدار قسم کے ذریعے سے ہونا چاہئیے۔
ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جان تو اللہ کو دینی ہے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو نہیں۔میڈیا کو حکومت سازی سے متعلق سوال کرنے چاہئیے،ہم اشرافیہ کے پجاری نہیں ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں