کسی بھی شعبے میں بہتری کیلئے خود احتسابی کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ‘ نعمان اعجاز

ماضی کے ڈراموں میں اصلاح کا پہلو ہوتا تھا اور ہم نے اسکے اثرات بھی دیکھے ہیں ‘ سینئر اداکار

اتوار 18 نومبر 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ جب تک خود احتسابی کے مراحل سے نہیں گزریں گے کسی بھی شعبے میں بہتری نہیں آسکتی ،تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن اس میں اصلاح کا پہلو ہو ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ لکھنے والے موجودہ زمانے کے مطابق ضرور کردار لکھیںلیکن اس میں اپنی نئی نسل کو سبق بھی ملنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے ڈراموں میں ہرطبقے کیلئے اصلاح کا پہلو ہوتا تھا اور ہم نے اس کے اثرات بھی دیکھے ہیں۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لاہور میں بہترین سے بہترین رائٹر ،ڈائریکٹر اور اداکار موجود ہیں مگر ان کی صلاحیتوں سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے اس کیلئے سوچ بچار کرنے کی ضرور ت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن اس میں منفی اور حسد نہ ہو تو یہی تنقید دوسرے شخص کیلئے نصیحت اور اس کی غلطیوں کی نشاندہی کا سبب بن سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں