مہک نو ر کی جانب سے خانہ بدوش خواتین اور بچوں میں گرم کپڑے اور جوتے تقسیم کئے گئے

اتوار 2 دسمبر 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) اداکارہ مہک نو ر نے سرد موسم کے پیش نظر جھگیوں میں رہنے والی خواتین اور بچوں میں گرم کپڑے اور جوتے تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے بابو صابوں اور سگیاں کے مقام پر جھگیاں لگا کر رہنے والے خانہ بدوش خواتین اور ان کے بچوں میں گرم کپڑ ے اور جوتے تقسیم کئے ۔ اداکارہ نے کہا کہ اپنے دیگر ساتھی فنکاروں کے ساتھ مل کر اس کا دائرہ کار مزید بڑھائوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں