ہائیکورٹ کا واپڈا ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی سے فوری پانی کا بل وصول کرنے کا حکم

بدھ 5 دسمبر 2018 14:40

ہائیکورٹ کا واپڈا ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی سے فوری پانی کا بل وصول کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے واپڈا ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی سے فوری پانی کا بل وصول کرنے کا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ہائوسنگ سوسائٹیوں سے پانی کے بل وصول کرنے کے لئے کمال حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائوسنگ سوسائٹیز مالک سرکاری پانی استعمال کرکے لوگوں سے پیسے وصول کر رہے ہیں مگر سرکار کو پیسے ادا نہیں کیے جارہے ہیں۔عدالت نے واپڈا ٹان ہائوسنگ سوسائٹی سے فوری بل وصول کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شرافت سے پیسے ادا کرے ورنہ اکائونٹس منجمند کر دیئے جائیں گے۔عدالت نے ایل ڈی اے سے واپڈا ٹائون ہاسنگ کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں