(ن) لیگ کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ میں الیکشن سیل قائم کرکے پی پی 168کے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کی گئی

بیلٹ باکسزکے حوالے سے تحفظات پر مبنی خط الیکشن کمیشن کو ارسال ، ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بھی الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائیگا

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں الیکشن سیل قائم کرکے پی پی 168کے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کی گئی ، (ن) لیگ نے بیلٹ باکسزکے حوالے سے تحفظات پر مبنی خط الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک ندیم کامران، سابق وزیر بلدیات منشا اللہ بٹ ،اراکین اسمبلی پیر اشرف رسول ، سمیع اللہ خان ، ذیشان رفیق اور شہباز شریف کے ترجمان عطا اللہ تارڑ پرمشتمل الیکشن قائم کر کے پی پی 168 کے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ۔

الیکشن سیل کی جانب سے بیلٹ باکسز کے حوالے سے تحفظات پر مبنی خط الیکشن کو ارسال کیا گیا جبکہ ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے رابطہ بھی کیاجائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں