خواجہ برادران کیخلاف لوکو موٹیو انجنوں کی مہنگے داموں خریداری ،محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع' ذرائع

پیر 17 دسمبر 2018 15:06

خواجہ برادران کیخلاف لوکو موٹیو انجنوں کی مہنگے داموں خریداری ،محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع' ذرائع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،سعد رفیق کے خلاف لوکو موٹیو انجنوں کی مہنگے داموں خریداری جبکہ سلمان رفیق کے خلاف محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کے خلاف ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں ادویات اورپی کے ایل ائی اے کے لئے انفراسٹر اکچر کی زائد قیمت کے حوالے سے انکوئری شروع کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق خواجہ برادرن کے خلاف متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں