فلم ’’غرور‘‘میں میرا کردارجاندار اور پرفارمنس سے بھرپور ہے،روزبٹ

اتوار 6 جنوری 2019 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبصورت ماڈل واداکارہ روزبٹ نے کہا ہے کہ نئی اردوفلم ’’غرور‘‘میں میرا کرداربہت ہی جانداراورپرفارمنس سے بھرپورہے،’’این این آئی‘‘سے ایک ملاقات کے دوران خصوصی گفتگوکرتے ہوئے روزبٹ نے کہا کہ فلم’ ’غرور ‘‘کی کہانی روائتی ڈگر سے ہٹ کر منفرد اور اچھوتی ہے جو دیکھنے والوں کو یقیناً متاثر کرے گی۔

روز بٹ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں کام کی پیشکش سکرپٹ پڑھنے کے بعد قبول کی تھی۔میں فضول پراجیکٹس میں کام کرکے اپنی توانائیاں ضائع نہیں کرتی، فلم ’’غرور‘‘میںمیراکردار بہت عمدہ ہے،روزبٹ کا کہنا ہے کہ ابھی میرے کیرئیر کی ابتدا ہے مجھے آگے جانا ہے اس کے لیے سخت محنت اور جدو جہد کی ضرورت ہے کیونکہ آج کے دور میں جہاںبے شمار ٹی وی چینلز اور پروڈکشن ادارے کام کررہے ہیں اور فنکاروں کی ایک بڑی تعداد مقابلے کی دوڑ میں شامل ہے اپنے آپ کو منوانے کے لیے بہترین صلاحیتوں کو برو ئے کار لانا ہوگا مجھے امید ہے کہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ضرور کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں