حساس اداروں کی سویلین معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، نامزد چیف جسٹس
ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل دنیا بھر میں غلط سمجھا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ فوجی عدالتوں میں جلد فیصلے ہوتے ہیں، کوشش کروں گا کہ سول عدالتوں میں بھی جلد فیصلے ہوں۔ نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 جنوری 2019 17:29
(جاری ہے)
انہیں سیاسی، سماجی، معاشرتی اور آئینی سمیت کئی طرح کی مشکلات کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ساتھ پچھلے 20 سال سے ہوں اور ہم دونوں ایک ساتھ لاہور ہائیکورٹ کے جج بنے۔
ہم ایک ساتھ جڑے بچوں کی طرح ہیں جو آج الگ ہو جائیں گے۔ کسی سرجری کے ساتھ نہیں بلکہ آئین کے تحت الگ ہوں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی انسانی حقوق سے متعلق خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ انصاف کی فراہمی میں تعطل کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔ نامزد چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل ساری دنیا میں غلط سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ فوجی عدالتوں میں جلد فیصلے ہوتے ہیں۔ کوشش کریں گے سول عدالتوں میں بھی جلد فیصلہ ہوں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا سو موٹو یعنی از خود نوٹس کا اختیار بہت کم استعمال کیا جائے گا اور یہ اختیار وہاں استعمال ہوگا جہاں دوسرا حل موجود نہیں ہوگا۔ ہائیکورٹ کو بھی اپنے اختیارات حدود کے اندر رہ کر استعمال کرنے چاہئیں۔ نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ فوج اور حساس اداروں کا سویلین معاملات میں کوئی دخل نہیں ہونا چاہیے۔ پچھلے ادوار میں ریاستی اداروں کے درمیان عدم اعتماد کی فضا پیدا کی گئی۔ ملک کی ترقی کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ جمہوری استحکام کے لیے تمام ریاستی اداروں کا فعال ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بات کرنی چاہیے کہ کس ادارے نے کہاں دوسرے کے کام میں مداخلت کی ، عدلیہ نے کہاں دوسرے اداروں کے اختیارات میں مداخلت کی لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ میری رگوں میں بلوچ خون دوڑ رہا ہے۔ میں آخری دم تک لڑوں گا۔ مقننہ کا کام صرف قانون سازی ہے ترقیاتی فنڈز دینا یا صرف ٹرانسفر پوسٹنگ کرنا نہیں ہے صدر پاکستان کی سربراہی میں چارٹر آف گورننس پر بحث کی ضرورت ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی طرح میں بھی ڈیم تعمیر کرنا چاہتا ہوں اور میں بھی ان کی طرح ملک کا قرضہ اتارنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت عدلیہ میں برسوں سے زیر التواء مقدمات کے جلد تصفیے کی کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری التواء کو روکنے کیلئے جدید آلات کا استعمال کیا جائے گا۔ جعلی مقدمات کے خلاف ڈیم بناؤں گا اور عرصہ دراز سے زیر التواء مقدمات کا قرض اتاروں گا۔ اس وقت عدالتوں میں 19 لاکھ کیسز زیر التواء ہیں۔ جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ 3 ہزار ججز 19 لاکھ مقدمات نہیں نمٹا سکتے۔ میں جعلی گواہوں کے خلاف بھی ڈیم بنانا چاہتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ون کے پہلے پیپرکے حوالے سے کوپر روڈ کالج کا دورہ ..
جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے‘کمشنر لاہور زید بن مقصود
لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل ..
وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
حکومت پنجاب کا پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں و دیگر قوانین پر نظرثانی کر نیکا فیصلہ
نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست ، 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا