مسلم لیگ ن کا چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف کیس دائر کرنے کا اعلان

چئیرمین نیب استعفیٰ دیں۔ مسلم لیگ ن نے مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مئی 2019 13:19

مسلم لیگ ن کا چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف کیس دائر کرنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2019ء) : مسلم لیگ ن نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف کیس دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ملک احمد خان نے کہا کہ شہباز شریف کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر گرفتار کیا گیا،صاف پانی کیس، آشیانہ میں شہباز شریف کی گرفتاری نہیں ہونی چاہیے تھی۔

کیا رمضان شوگر ملز کے پیسے شہباز شریف نے بیرون ملک بھیجے؟ انھوں نے کہا کہ اگر پیسے بھیجے بھی گئے تو بتایا جائے کہ کس کے پیسے بھیجے گئے، کیا صاف پانی کمپنی کے پیسے باہر بھیجے گئے؟ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ کالم نگار اور چیئرمین نیب کے خلاف کیس فائل کریں گے، نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا، نیب کیا کوئی ماورائے قانون ادارہ ہے، کیا نیب والے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب سے گرفتاری کی وجوہ پر جواب نہیں دیا جاتا، کہا جاتا ہے کہ یہ خفیہ دستاویزات ہیں نہیں بتا سکتے، کس قانون میں اس طرح کسی کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ، نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا، کیا نیب ماورائے قانون ادارہ ہے ؟ نیب قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیئرمین نیب خود سوالنامہ ترتیب دیں،وہ کہہ رہے ہیں کہ میں خود سوال نامہ ترتیب دیتا ہوں، نیب قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

نیب چاہتا ہے جس کی چاہے گردن پکڑے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو، ملکی مفادات کی تشریح نیب نے کرنی ہے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں ویسی ہرزہ سرائی نہیں کر سکتے جس طرح چیئرمین نیب نے کی، چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں