پنجاب:سرکاری اسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ نافذ

جمعرات 3 جنوری 2013 17:46

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔3جنوری۔ 2013ء) محکمہ صحت حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا ہے۔لازمی سروس ایکٹ کے تحت تمام ڈاکٹروں ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی پر حاضری لازمی ہو گی۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اسپتالوں میں ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کے خلاف ملازمت سے بر طرفی کے قانون پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،کسی کو اسپتال بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے تمام ٹیچنگ،ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں کے پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ دوسری جانب پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈوراورآوٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں