خوبرو اداکارہ ستارہ بیگ کی سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

پرستار کی جانب سے تقریب کا انعقا د کیا گیا ،سوشل میڈیا کے ذریعے پرستاروں سے مسلسل رابطہ رہتا ہے ‘ گفتگو

اتوار 15 ستمبر 2019 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) اسٹیج کی خوبرو اداکارہ ستارہ بیگ کی سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئیجس کی خوشی میں اداکارہ کے ایک پرستار کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اداکارہ ستارہ بیگ سوشل میڈیا پر سر گرم رہتی ہیں جہاں ان کے فالورز کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک پرستار نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں ستارہ بیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کیک بھی کاٹا ۔

ستار ہ بیگ نے تقریب کا انعقاد کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے میں اپنے پرستاروں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ یہ صرف فیس بک کے فالورز کی تعداد ہے جبکہ ٹک ٹاک پر بھی میری شہرت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں