لیگی رہنما حافظ میاں نعمان ،تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو بینچ نے فیصلہ سنایا ،حافظ نعمان کو پچاس ،پچاس لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانیکا حکم

بدھ 18 ستمبر 2019 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حافظ میاں نعمان احمداور تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو روکنی بینچ نے حافظ نعمان کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے پچاس ،پچاس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ سپریم کورٹ نے ضمانت منسوخی کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا تھا ۔ علاوہ ازیں لاہو رہائیکورٹ نے کرپشن کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کی درخواست ضمانت بھی منظور کرلی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سبطین خان کی درخواست ضمانت بھی منظور کر لی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، نیب کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بطور صوبائی وزیر معدنیات قانون پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد سبطین خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں