برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 14 اکتوبر 2019 14:18

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا مقدس ایوان شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر انھیں خوش آمدید کہتا ہے ۔برطانوی شہزاد ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اپنے بچوں کے ہمراہ پاکستان آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔برطانوی شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان کا عالمی سطح پر امیج مزید بہتر ہوگا۔پاکستان کی عوام شہزاد ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔پنجاب اسمبلی کا ایوان شاہی جوڑے سے امید رکھتاہے کہ وہ کشمیریوں سے بھی اظہارِ یکجہتی کرے گا۔بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری عوام پر جو ظلم و ستم ڈھائے جارہے ہیں انکا شاہی جوڑا نوٹس لے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں