پیوٹن کا سعودی شاہ سلمان کو روسی شاہین کا قیمتی تحفہ

قیمتی شاہین کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 16 اکتوبر 2019 06:44

پیوٹن کا سعودی شاہ سلمان کو روسی شاہین کا قیمتی تحفہ
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء)   ایک عشرے سے زائد کا عرصہ گزر گیا تھااور اس دوران روس کے کسی سربراہ نے سعودی عرب کا دور ہ نہیں کیا تھا تاہم روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کی سرمین پر قدم رکھ کر یہ برف بھی پگھلا دی ۔سعودی اور روس سربراہوں نے ہاتھ تو ملا لیے مگر اس دوران امریکہ کی تشویش بھی قابل غور ہے کیونکہ سعودی عرب نے سرمایہ کاری کے بہت سارے معاہدے بھی روس کے ساتھ طے کیے ہیں۔

ولادی میر پیوٹن اور شاہ سلمان نے ایک دوسرے کو قیمتی تحفے بھی دیے ہیں جن کے میڈیا میں خاص طور پر چرچے ہیں۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کو قیمتی روسی شاہین تحفے میں دیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن گزشتہ روز سعودی عرب کے دورے پرپہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی تھیں۔

(جاری ہے)

اِس دورے میں روس اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 20 یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے جن پر سعودی اور روسی حکام نے دستخط کیے تاہم ان سمجھوتوں کی کل مالیت کا اعلان نہیں کیا گیا۔سعودی عرب کے دورے کے بعد روسی صدر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قصرالوطن میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے روسی صدر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق روس کا خود مختار دولت فنڈ متحدہ عرب امارات کی مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی سمیت مختلف شراکت داروں کے ساتھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے 10 سمجھوتوں پر دستخط کرے گا۔مگر اس دورے میں جہاں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے اہم ہیں وہاں ایک بات یہ نوٹ کی جا رہی ہے کہ اب تک کا امریکہ کے ساتھ اتحاد کہیں روس کی طرف جھک نہ جائے اور ا س بات کا امریکہ کو بھی شدید رنج ہو گا جبکہ دوسری طرف تحفے تحائف کے تبادلو ںمیں روسی صدر نے شاہ سلمان کو ایک شاہین کا تحفہ دیا ہے اور یہ شاہین روس کے قیمتی ترین شاہینوں میں شمار کیا جاتا ہے۔تحفے کے طور پر دیے جانے والے شاہین کے دنیا بھر میں چرچے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں