نواز شریف کی صحت الحمداللہ بہتر ہورہی ہے،ان کے خون کے معائنہ کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے‘مریم اورنگزیب

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:20

نواز شریف کی صحت الحمداللہ بہتر ہورہی ہے،ان کے خون کے معائنہ کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے‘مریم اورنگزیب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی اطلاعات کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ محمد نواز شریف کی صحت الحمداللہ بہتر ہورہی ہے،محمد نواز شریف کے خون کے معائنہ کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میڈیا میں پھیلائی جانے والی اطلاعات بے بنیاد اور قطعی غلط ہیں۔میڈیا سے درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی خبر بغیر تصدیق نہ چلائی جائے۔محمد نواز شریف سے محبت رکھنے والے عوام اور کارکنان کے دل اس طرح کی بے بنیاد خبروں سے مجروح ہوتے ہیں اور جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں