پہلا اوپن پنجاب کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی لاہور کینٹ سنوکر ٹرافی ٹورنامنٹ الٹیمیٹ سنوکر کلب شروع ہو گیا

اتوار 17 نومبر 2019 23:35

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) پہلا اوپن پنجاب کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی لاہور کینٹ سنوکر ٹرافی ٹورنامنٹ الٹیمیٹ سنوکر کلب شروع ہو گیا۔ چیرمین سپورٹس کمیٹی بابر اسماعیل بٹ نے فریم شارٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب سوسائٹی کے ساتھ ساتھ لاہور بھر سے مختلف سنوکر کلبوں کے کھلاڑیوں سمیت ضلع بھر کے رینکنگ کیوسٹ بھی شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بابر اسماعیل بٹ نے بتایا کہ اس ٹرافی ونر فاتح کھلاڑی کو ٹرافی اور پچاس ہزار روپے نقد جبکہ رنر اپ کیلئے پچیس ہزار اور بیسٹ بریک مارنے والے کیوسٹ کو پانچ ہزار دئیے جائیں گے۔ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ صرف ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر جنرل سیکٹری جناب شعیب نبی۔ عادل کھوکر اور مراتب کھوکر ممبر ارگنائزنگ بھی موحود تھے۔ پہلے روز ہونے والے مختلف مقابلوں کے پہلے راونڈ میں منان شیخ، ذیشان ملک، رانا ہنی، رانا کبیر، فیضان، مراتب کھوکر، سعد اور حارث قریشی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ کر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ایک ہفتہ تک جاری رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں