ناروے میں مسلمانوں کے لیے بڑا انعام

قرآن پاک کی دس ہزار کاپیاں تقسیم کرنے کا اعلان

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:36

 ناروے(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 07 دسمبر2019) : ناروے میں مسلمانوں کو ایک بہت بڑا انعام دیا جائیگا ۔قرآن پاک کی دس ہزار کاپیاں تقسیم کی جائینگی۔ یہ قدم اسلام لٹریچر ایسوسی ایشن اور مسجد منہاج القرآن کے مابین باہمی اشتراک سے اٹھا یا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق نفرت اور نسل پرستی کے خلاف لڑنے کے لئے ، ناروے کی مسلم ایسوسی ایشن نے قرآن مجید کی دس ہزار نسخے تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قرآن مجید کو ناروے کے ترجمے کے ساتھ تقسیم کیا جائیگا۔ مسلم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ، "ہم قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق محبت اور علم کو پھیلاتے ہوئے منفی اقدامات کا جواب دینا چاہتے ہیں۔" مزید یہ کہ ایسوسی ایشن نے یہ بھی اشارہ دیاہے کہ کاپیاں انٹرنیٹ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ناروے میں قرآن پاک کو جلانے کے ناخوشگوار واقعے سے قبل ، ناروے کے امیگریشن وزیر جوران کلمیر نےکہا تھا کہ قرآن مجید کو جلا دینا آزادی اظہار رائے کے شعبے میں آتا ہے۔

مزید برآں ، انہوں نے متعلقہ حکام کو مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے پر پابندی نہ لگانے کا حکم دیاتھا۔ تاہم مسلم برادری کی طرف سے شدید ردعمل کے بعد ، کلمیر نے ناروے کی اسلام کونسل کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران ، وزیر کالمیر نے کہا تھا کہ ناروے نے خود کو اسلام دشمن تنظیم سے دور کردیا ہے اور کہا تھا کہ وہ ان کو کوئی مدد فراہم نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاتھا کہ ناروے کی مسلم برادری کی حفاظت اتنی ہی اہم ہے جتنی ناروے کے شہریوں کی حفاظت اہم ہے۔ یار رہے کہ ناوے میں ایک ریلی کے دوران ایک شخص نے قرآن پاک کو جلانے کی کوشش کی تھی جس پر ایک شخص نے فوراً اس ریلی میں موجود اس شخص کا تعاقب کیا اور اسکو ایک لات رسید کی اور قرآن پاک کو اس کے ہاتھوں سے چھین لیا تھا ۔اس واقعے پر تمام مسلم اما نے احتجاج کیا تھا جسکے بعد ناروے کی جانب سے کسی بھی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں