معطل ہونے کے باوجود سرکاری پروٹوکول لینے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 21 جنوری 2020 14:19

معطل ہونے کے باوجود سرکاری پروٹوکول لینے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل ہونے کے باوجود صوبائی وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کی جانب سے سرکاری پروٹوکول لینے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ معطل ہونے کے باوجود وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز سرکاری پروٹوکول جبکہ حکومتی اراکین سرکاری اجلاسوں میں شریک ہورہے ہیں ،معطل حکومتی اراکین سرکاری وسائل بھی بھر پور انداز میں استعمال کررہے ہیں ، معطلی کے دروان کسی وزیر ، پارلیمانی سیکرٹری نے سرکاری گاڑی یا رہائش کا استعمال ترک نہیںکیا،نرکنیت معطلی کے دوران کوئی پنجاب اسمبلی کا رکن تصور نہیں ہوتا ،معطلی کے دوران کسی رکن کو سرکاری سہولت استعمال کرنے کا اخلاقی جواز حاصل نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں