وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل 18 فروری 2020 00:15

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے - وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں پرعزم قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں- دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قرنیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے -انہوںنے کہا کہ قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم اور یکسو ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں