بڑھتی آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کے لئے خطرہ ہیں‘عثمان بزدار

سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب کا آبادی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

جمعہ 10 جولائی 2020 19:32

بڑھتی آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کے لئے خطرہ ہیں‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کے لئے خطرہ ہیں-آبادی میں بے ہنگم اضافہ صحت، تعلیم اور روزگارکے مسائل کو ترویج دیتا ہی-یہ دن آبادی اور وسائل میں توازن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ رواںبرس آبادی کے عالمی دن کا موضوع’’کورونا کی وباء میں خواتین کی صحت کا تحفظ‘‘ ہی-کورونا وباء کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہی-ماں اور بچے کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہی-غیرمعمولی صورتحال میں بھی خواتین کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں - انہوں نے کہا کہ کوروناوباء کے اثرات سے محفوظ رضا کارانہ خاندانی منصوبہ بندی تک رسائی کو یقینی بنایا گیاہی-بڑھتی آبادی سے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے - بڑھتی آبادی پر قابو پا کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہی-انہوں نے کہا کہ شراکتی اداروںخصوصااقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’’فنڈ برائے پاپولیشن‘‘ کے تعاون سے کورونا اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلقہ خدمات کا دائرہ کاربڑھانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں-قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے انسانی آبادی کے سونامی کو روکنا ہوگا- آبادی میں اضافے کے تناسب سے وسائل کا فروغ دنیا بھر میں چیلنج بن چکا ہی-انہوں نے کہا کہ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں