وزیر صحت پنجاب نے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کی سہولت کیلئے مزید بڑے ہسپتالوں کو اِن پینل کرنے کا حکم دے دیا

پنجاب میں عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:51

وزیر صحت پنجاب نے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کی سہولت کیلئے مزید بڑے ہسپتالوں کو اِن پینل کرنے کا حکم دے دیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کی سہولت کیلئے مزیدبڑے ہسپتالوں کو اِن پینل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔صوبائی وزیر نے یہ احکامات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ریاض احمد،ایگزیکٹو ڈائریکٹرمنظورشیخ،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی اور پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔وزیر صحت نے اجلاس کے دوران صحت انصاف کارڈ کے فیڈبیک کا جائز ہ لیا۔

(جاری ہے)

پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے صوبائی وزیر صحت کو صحت انصاف کارڈ کے فیڈ بیک کی تفصیلات سے آگا ہ کیا۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ کے حامل افراد کو ایک فیصدبھی تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔صحت انصاف کارڈ کے حامل افراد کی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے۔ صحت انصاف کارڈ ہولڈرز کو فیڈ بیک کیلئے باقاعدہ بذریعہ فون میسج بھیجاجارہاہے۔بڑے ہسپتالوں کو اِن پینل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ پنجاب میں عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔صحت انصاف کارڈ کے فیڈ بیک کاجائزہ اجلاس دوبارہ بلایاجائے گا۔پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں آنے والے صحت انصاف کارڈ کے حامل افرادسے طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں