وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس،
لاہور کے مسائل کے حل کیلئے لائن آف ایکشن پر پیش رفت کا جا ئزہ لاہورپاکستان کا دل ہے،لاہور کے مسائل کو سب کی مشاورت سے حل کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کااس ضمن میں کلیدی کردار ہوگااورانہیں اونر شپ دیں گے خالی باتوں اورپریزنٹیشن سے کام نہیں چلے گا،عملی طورپر کام کر کے دکھاناہوگا،جو کام نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،:عثمان بزدار عوامی مسائل کے حل کی مستقل مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت،جو ٹاسک دیئے ہیں وہ ہر صورت پورے ہونے چاہئیں منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے،سٹریٹ لائٹوں کی بحالی کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے
بدھ 23 ستمبر 2020 20:53
(جاری ہے)
خالی باتوں اورپریزنٹیشن سے کام نہیں چلے گا،عملی طورپر کام کر کے دکھاناہوگا۔
جو کام نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔میں ہر ماہ دیئے گئے ہدف پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا۔لاہور شہرکیلئے میگاپراجیکٹس بھی شروع کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ روزمرہ کے ایشوز کو انتظامیہ اورپولیس ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی اورصفائی کے نظام کومستقل بنیادوں پر درست کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق بھی بہت شکایت ہیں۔کارپوریشن کے حکام اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔منتخب نمائندے بھی فیلڈ میں نکلیں،عوامی مسائل کا خود جائزہ لیںاور وزیراعلیٰ آفس کو عوامی مسائل سے آگاہ کریں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی مسائل کے حل کی مستقل مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی - وزیر اعلی نے کہا کہ جو ٹاسک دیئے ہیں وہ ہر صورت پورے ہونے چاہئیں۔کوئی بہانہ بازی نہیں چلے گی۔پارکنگ ایشوزکے حل،ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری اورجرائم کے خاتمے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات چاہتا ہوں۔شہر میں گداگروں کے خلاف بھر پور مہم چلائی جائے۔سڑکوں پر گداگرنظر نہیں آنے چاہئیںاورگدا گروں کو Beggar homeمیں رکھا جائے۔ منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے۔سٹریٹ لائٹوں کی بحالی کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔تجاوزات کے رحجان کے خاتمے کے لئے موثر منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں - صوبائی وزراء،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورپی ٹی آئی کے رہنماؤں نے لاہور کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں- صوبائی وزراء عبدالعلیم خان،میاں محمود الرشید،ڈاکٹریاسمین راشد،میاں اسلم اقبال،مراد راس،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر،ندیم بارا،ملک سرفراز،تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری،انسپکٹرجنرل پولیس،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو،سی سی پی او لاہور،ڈی سی لاہور،ڈی آئی جی آپریشنز،ڈی جی پی ایچ اے،ڈی جی ایل ڈی اے،ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی،سی ٹی او لاہور،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ، لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہی ، محمد خان بھٹی کو فرد جرم کی ..
قبل از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز
چیئرمین الحمراکی سارہ رشید سے ملاقات،ورثہ کے تحفظ کے لئےاقدامات کرنے پر اتفاق
نوشین شاہ نے عمران اشرف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
شگفتہ اعجاز کا دوطرفہ اور دوسری محبت کا اعتراف
میڈم نور جہاں نے پاکستان اور اپنے ہم وطنوں کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑی تھی
واہگہ روڈ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،3 ملزمان گرفتار
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
وکلاء تنظیموں کا کل ہڑتال وعدالتی بائیکاٹ کا اعلان
خراب کارکردگی پرایک افسر لیسکو ہیڈ کوارٹر اٹیچ، دو کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،ترجمان لیسکو
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نو مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم ِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں ، صدرآصف علی زرداری
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور اُن کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے،رانا مشہود احمد خان
-
9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،بلاول بھٹو زرداری
-
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے وٹس ایپ گروپس سے نکا ل دیاگیا
-
’گھر کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا‘
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے پنجاب کے رہائشی 7 مزدور قتل
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے