وزیراعلیٰ پنجاب کا پابندی کے باوجود لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار

ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس،سی سی پی او سے رپورٹ طلب، غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

پیر 19 اکتوبر 2020 20:07

وزیراعلیٰ پنجاب  کا پابندی کے باوجود لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پابندی کے باوجود لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گلبہار کالونی میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی نوجوان کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں