کورونا کے باعث دنیا بدل گئی ، بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی‘عثمان بزدار

آزمائش کی گھڑی میںاپوزیشن کی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک اور کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے

جمعرات 26 نومبر 2020 18:27

کورونا کے باعث دنیا بدل گئی ، بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہی- اپوزیشن رہنمائوں نے پہلے بھی اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی- ایک بیان میں وزیراعلی نے کہاکہ قوم کورونا وباء کے باوجود منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی-دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے اورپاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑاجبکہ دوسری طرف اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں-اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں لیکن یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔آزمائش کی گھڑی میںاپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں