لیجنڈ اداکاروں کیساتھ کام کرتے ہوئے نروس ہو جاتی ہوں‘ جویریہ عباسی

عظمیٰ گیلانی میری پسندیدہ اداکارہیں ،انہوںنے مجھے ہمیشہ اعتماد دیا ‘ انٹرویو میں گفتگو

منگل 1 دسمبر 2020 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء)نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے نروس ہو جاتی ہوں،بڑے فنکاروںکے ساتھ کام کرنا فخر اوراعزاز کی بات ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جویرہ عباسی نے کہا کہ لیجنڈ اداکاروں کی عزت اوراحترام کی وجہ سے بعض اوقاف نروس ہونے جیسی صورتحال ہو جاتی ہے لیکن ایسے موقعوں پر سینئرز ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ گیلانی میری پسندیدہ اداکارہیں اور میں نے جب بھی ان کے ساتھ کام کیا انہوںنے مجھے ہمیشہ اعتماد دیا ، وہ اپنے جونیئرز کے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آتی ہیں اور بالخصوص ان کا میرے ساتھ محبت کا بھر پور رشتہ ہے ،میںبھی ایک استاد کی طرح ان کی عزت کرتی ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں