اپنے فن سے جنون کی حد تک لگائو ہے ،اس کوچھوڑنے کاتصور بہت مشکل ہے‘ عاطف اسلم

آوازکی پختگی کے بغیر کوئی بھی گلوکار کامیابی کی منازل طے نہیں کر سکتا‘ نامورگلوکارکی انٹرویو میں گفتگو

پیر 18 جنوری 2021 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) نامورگلوکارعاطف اسلم نے کہا ہے کہ موسیقی کی وجہ سے بہت کچھ قربان کرنا پڑااس لئے اپنے فن سے جنون کی حد تک لگائو ہے ۔ ایک انٹرویو میں گلوکار کا کہنا تھاکہ موجودہ مقام انتھک محنت،لگن اورجدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے اس لئے اس کوچھوڑنے کاتصور بہت مشکل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوںسے یہی کہوں گاکہ پہلے متعلقہ شعبے پر اپنی گرفت کریں اور پھر قسمت آزمائی کریں۔

اگرآپ نے کامیابی حاصل کرنی ہے توسینئر ز سے مضبوط روابط رکھیں کیونکہ آپ نے عملی اقدام کرکے جوتجربات حاصل کرناہے وہ اس سے گزر چکے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب گلوکارکیلئے آوازکی پختگی بہت ضروری ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی گلوکار کامیابی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں