بدقسمتی سے سوشل میڈیا کی وجہ سے ہمارا کتاب جیسے بہترین دوست سے رشتہ ٹوٹ گیا ‘ احسن خان

کتاب پڑھنے والے کی شخصیت دوسروں سے بالکل مختلف ہوتی ہے ،اس کی واضح جھلک نظر آتی ہے

پیر 18 جنوری 2021 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) نامور اورخوبرواداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ فروغ ادب سے وابستہ افرادہمارے معاشرے کافخرہیںکیونکہ کوئی بھی معاشرہ اس کے بغیرادھوراہے ،کتاب بہترین دوست ہے مگربدقسمتی سے سوشل میڈیا کی وجہ سے ہمارا اس سے رشتہ ٹوٹ گیا ہے جسے دوبارہ سے جوڑنے کی اشدضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ کتاب سے دوستی کریں کیونکہ اس سے آپ کو کسی نقصان کا اندیشہ نہیں اوراس سے صرف فائدہ ہی ملنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتاب پڑھنے والے کی شخصیت دوسروں سے بالکل مختلف ہوتی ہے اور اس کی جھلک واضح نظر آتی ہے ۔ فارغ اوقات میںامجد اسلام امجد،ناصر کاظمی،احمدفرازاورپروین شاکر کو پڑھتاہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں