میرے جیسے بہت سے فنکار نعمان اعجاز کی فن اداکاری پر رشک کرتے ہیں‘ ثناجاوید

کوئی بھی ڈرامہ سیریل صرف ٹیم ورک کی وجہ سے کامیابی سے ہمکنارہوتی ہے ‘ انٹرویو میں گفتگو

بدھ 20 جنوری 2021 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء)ناموراداکارہ ثناجاویدنے کہا ہے کہ میں سینئر ادکار نعمان اعجازکی سب سے بڑی مداح ہوں،نجی ٹی وی سے آن ائیر ڈرامہ سیریل ‘‘ڈنک ‘‘میں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کررہی ہوں جس میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے نعمان اعجازکے ساتھ کام کرنے کا موقع ملاہے اور میرے جیسے بہت سے فنکار ان کی فن اداکاری پر رشک کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مذکورہ ڈرامہ سیریل میں منفرد کرداراداکیا ہے ۔اس ڈرامہ سیریل میں منفی کردارادا کیا ہے جس کو پرستارمدتوں یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ڈرامہ سیریل صرف ٹیم ورک کی صورت میں کامیابی سے ہمکنارہوتی ہے کیونکہ ٹیم ورک کی وجہ سے آپ ایک دوسرے کو گائیڈ کرتے ہیں اور اس طرح کوئی بھی پراجیکٹ مشترکہ ہو جاتا ہے۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں