ہائیکورٹ کانسٹیبلز کو سپیشل الائونس نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی اوردیگر افسروں کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلے کرنیکا حکم

جمعرات 21 جنوری 2021 14:21

ہائیکورٹ کانسٹیبلز کو سپیشل الائونس نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی اوردیگر افسروں کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلے کرنیکا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) لاہورہائیکورٹ نے کانسٹیبلز کو سپیشل الائونس نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسروں کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلے کرنے کا حکم دیدیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سی ٹی ڈی کے نوید عالم سمیت 4 اہلکاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راجہ عارف پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کانسٹیبلز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈھائی سال سے زائد عرصہ سے سی ٹی ڈی میں ڈیوٹی کرنے کے باوجود 10ہزار روپے کا سپیشل الائونس نہیں دیا جارہا، واپس اضلاع میں بھجوانے کیلئے بھی آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسروں کو درخواستیں دیں، دادرسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت کے 24 ستمبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔ استدعا ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگرپولیس افسروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو سن کر فیصلے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں