لاہور میں غیر ملکی خاتون پراسرا طور پر ہلاک ہو گئی

35 سالہ خاتون کو تشویشناک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جنوری 2021 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 جنوری2021ء) لاہور میں غیر ملکی خاتون پراسرا طور پر ہلاک ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نصیر آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک فلپائنی خاتون پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔بتاگیا ہے کہ فلپائنی خاتون پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔35 سالہ میری کو تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے جائے وقوعہ سمیت اسپتال کا دورہ کیا۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے پیں۔لاش کو مردہ خانہ منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل کا مزید کہنا ہے کہ پولیس تمام پہلوؤں سے وقوعہ کی تصدی کر ہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں غیر ملکی خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے قتل میں ملوث اسکے شوہر اور ملازم کو گرفتار کیا گیا، پہلے قتل کو خودکشی کا رنگ قرار دینے کی کوشش کی گئی تھی ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن بشیر بروہی کے مطابق لفٹن بلاک 5 میں غیر ملکی خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا اور قتل میں ملوث 80 سالہ مکان مالک اور اسکے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون کو اس کے شوہر نے اپنے ملازم کی مدد سے قتل کیا، قازقستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے حال میں ہی ملزم نے نکاح کیا تھا، اس سے قبل 2004 سے مقتولہ ملزم کی خدمت پر مامور تھی۔

نکاح کے بعد خاتون نے گھر نام کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ملزم نے ملازم کی مدد سے خاتون کو قتل کر دیا، قتل کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی واقعے کو خود کشی ہی قرار دیا گیا تھا، تفتیشی افسر کی درخواست پر دوبارہ پوسٹ مارٹم اور میڈیکل ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، تفتیش مکمل ہونے کے بعد خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل قرار دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں