اداکارہ حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

عروسی لباس زیب تن کیے بنائی گئی ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 20 جون 2021 08:15

اداکارہ حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2021ء ) حریم شاہ نے ٹک ٹاک ویڈیو سے پہچان بنانا شروع کی اور آہستہ آہستہ کنٹروورشل ویڈیوز کی طرف چل پڑی اور انہیں سب سے زیادہ شہرت وزارت خارجہ کے دفتر میں بنائی جانے والی ویڈیو سے ملی جبکہ مفتی قوی کے ساتھ ان کی ویڈیوز اور سب سے آخر میں مفتی قوی کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو کے خوب چرچے بھی رہے اور حریم شاہ کو شہرت کا بام عروج بھی مل گیا۔

جس کے بعد حریم شاہ نے ٹی وی پر شو بھی ہوسٹ کیے اور اداکاری میں جوہر دکھانے کا موقع بھی ملا۔مگر سب سے بڑی حقیقت یہ تھی کہ وہ سوشل میڈیا کی کوئین بن گئی اور اس کی کوئی بھی ویڈیو یا تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہو جاتی ہے۔اس وقت بھی سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی کچھ ویڈیوز وائرل ہیں جو کہ ان کے برائیڈل شوٹ کی ہیں۔

(جاری ہے)

 پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹک ٹاک سٹار اداکارہ حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے برائیڈل شوٹ کی کچھ دلکش ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے سُرخ جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا جو ٹک ٹاکر کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔
حریم شاہ نے اپنی ان ویڈیوز پر بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر مختلف پنجابی گیت بھی لگائے۔

اس کے علاوہ حریم شاہ نے ولیمے کی دُلہن کا بھی لباس زیب تن کیا جو کہ کوٹ سٹائل گِرے رنگ کا جوڑا تھا۔حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کی ویڈیوز کو ناصرف ٹک ٹاک بلکہ انسٹاگرام پر بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ ’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں