پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی مشاور ت سے کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں

مارکیٹوں اوربازاروں کیلئے نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت او رزندگی کے تحفظ کیلئے کیا گیاہے‘عثمان بزدار

بدھ 4 اگست 2021 20:34

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی مشاور ت سے کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی مشاور ت سے کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں - عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں -ایس او پیز پرعمل سے کورونا کا پھیلاؤروکنے میں مد د ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مارکیٹوں اوربازاروں کیلئے نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت او رزندگی کے تحفظ کیلئے کیا گیاہے۔

عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔کورونا کی چوتھی لہر کے دوران شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں-انہوںنے کہا کہ انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہی-ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں