ڈیجیٹل تعلیمی مواد کی پروموشن کیلئے پی آئی ٹی بی اور خوارزمی سائنس سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 17 اگست 2021 18:15

ڈیجیٹل تعلیمی مواد کی پروموشن کیلئے پی آئی ٹی بی اور خوارزمی سائنس سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2021ء) ڈیجیٹل تعلیمی مواد کو زیادہ سے زیادہ طلبا‘ اساتذہ اور والدین تک پہنچانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور خوارزمی سائنس سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔

(جاری ہے)

ایم او یو پر ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف اور نائب صدر خوارزمی سائنس سوسائٹی ڈاکٹر شاہد عتیق نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف نے کہا کہ تعلیمی شعبے کو سپورٹ دینے کیلئے پی آئی ٹی بی گزشتہ چھ سالوں سے تعلیمی مواد کو ڈیجیٹلائز کرنے پر کامیابی سے کام کر رہا ہے۔  ڈاکٹر شاہد عتیق نے کہا کہ خوارزمی سائنس سوسائٹی تعلیمی مواد اور سرگرمیوں کے ذریعےسائنس کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں