احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 16 ستمبر 2021 21:56

احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے کیس پر سماعت کی۔جمعرات کے روز عدالتی سماعت پر احد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

عدالت کے روبرو کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔ ریفرنس کیس پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا۔ اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے اوراحد چیمہ کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔عدالت میں اب تک 23 گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔ نیب ریفرنس کے مطابق احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنائے،انہوں نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، ان کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو600 ملین کے قریب ہے۔ احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں