سیشن کورٹ، بابا گراؤنڈ سے دو مسلحہ اشخاص گرفتار، اسلحہ برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 20 ستمبر 2021 17:21

سیشن کورٹ، بابا گراؤنڈ سے دو مسلحہ اشخاص گرفتار، اسلحہ برآمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) سیشن کورٹ، بابا گراؤنڈ سے دو مسلحہ اشخاص گرفتار، اسلحہ برآمد ،سید اظہر حسین شاہ اور سلمان نامی اشخاص کو مشکوک حرکات و سکنات پر چیک کیا گیا،ملزمان سے نائن ایم ایم پسٹل، میگزینز اورزندہ گولیاں برآمد ،ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا،غلام محمود ڈوگر کی انسپکٹر مبشر اعوان کو شاباش، تعریفی سند کا بھی اعلان،رواں سال کے دوران سیشن کورٹ کے باہر اسلحہ کی نمائش پر متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف بھی کریک ڈاون کیا گیا،شہر بھر میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے، نقص امن اور شریف شہریوں کیلئے خوف و ہراس کا باعث بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،سی سی پی او لاہور کا تمام ڈویژنل افسران کو کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں