ایف بی آر نے شوبز ستاروںکے ذریعے ٹیکس ادائیگی،انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی آگاہی مہم شرو ع کر دی

شہریوں کو موبائل فون پر پیغامات کے ذریعے بھی مالی سال 2021کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانیکی ترغیب دی جارہی ہے

ہفتہ 25 ستمبر 2021 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے عوام کو ٹیکس کی ادائیگی او رانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی جانب راغب کرنے کیلئے شوبز ستاروں کے ذریعے آگاہی مہم شروع کر دی جبکہ شہریوںکے موبائل فون نمبرزپر بھی مالی سال 2021ء کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کے پیغامات بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نامور اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین اور نامور اداکار شہروزسبزواری نے ایف بی آر کی آگاہی مہم میں اپنے ویڈیو بیانات ریکارڈ کرائے ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیا گیاہے ۔ اپنے پیغامات میں شوبزستاروں کا کہنا ہے کہ ہر ملک کی ترقی کیلئے ٹیکس اہم کردار اداکرتا ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ وہ 30ستمبر تک اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کراکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اورملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔پیغامات میںمزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کا دارو مدار شہریوں کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی پر ہے اسی وجہ سے سب کو ذمہ دارشہری بنناہے اور 30ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کراناہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں