گریٹر اقبال پارک واقعہ ،ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی

ریمبو اصرار کر کے عائشہ کو مینار پاکستان آنے کے لئے کہتا ہے ، ریٹنگ اوپر جانے کا بھی کہتا ہے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 21:49

گریٹر اقبال پارک واقعہ ،ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) گریٹراقبال پارک واقعہ کے کرداروں ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اورمبینہ آڈیوسامنے آگئی ہے جس میں ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ ریمبو اصرار کر کے عائشہ کو مینار پاکستان آنے کیلئے کہتا ہے ۔ سامنے آنے والی مینہ آڈیو میں ریمبو عائشہ کو گریٹر اقبال پارک میں آنے پر زور دیتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک آنا،آپ کی ورتھ ( شہرت )میں اضافہ ہو گا ،آپ کوپتہ چلے گا کہ آپ کسی جگہ پر آئی ہوئی ہو،وہاں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہو گا، سرکاری سکیورٹی ہو گی۔

آڈیو میں ریمبو کہتا ہے کہ میں آپ کو اکثر جس فراک کا کہتا ہوں آپ نے وہ فراک پہن کر آنا ہے جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ میں نے چودہ اگست کی مناسبت سے کپڑے پہن کر آئوں گی ۔

(جاری ہے)

ریمبو ایک بار پھر کہتا ہے کہ تم نے چار بجے تک آجا نا ہے ، پھر اپنی ورتھ ( شہرت) دیکھنا جس پر عائشہ کہتی ہے کہ میری آپ نے جو پہلے عزت بنائی ہے اس کا مجھے پتہ ہے ۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عائشہ اکرم نے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں عائشہ اکرم نے مرکزی ملزم ریمبو کی آڈیوڈی آئی جی کوپیش کردی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ عائشہ اکرم نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے، عائشہ سے زیادتی ہوئی ،اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے جبکہ پلان کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں