ملک بھر کے ایئر پورٹس پر آن لائن کچہری کا انعقاد کیا جائے گا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 03:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو درپیش مسائل سننے کیلئے آن لائن کچہری منعقد کی جائیں گی جس کے لئے متعلقہ حکام نے ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس پر درپیش مسائل کو آن لائن درج کرنے کا سلسلہ شروع کرنے کے احکامات دیدیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزارت ہوا بازی کی جانب سے ڈی جی سی اے اے کو آن لائن کچہری منعقد کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

وزارت ہوا بازی کا کہنا ہے کہ 18اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسافروں کو درپیش مسائل سنیں جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسافروں کو درپیش مسائل دن صبح 11بجے تا دوپہر 1بجے تک سنیں جائیں گے۔آن لائن کچہری میں ملک بھر کے ایئر پورٹس پر در پیش مسائل کو درج کیا جائے گا۔ اس موقع پرمسافر آن لائن کچہری میں اپنی شکایات درج کرواسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں