این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 5 دسمبر کو ہو گی

الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں

پیر 18 اکتوبر 2021 12:31

این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 5 دسمبر کو ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 5 دسمبر کو ہو گی، این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26 اکتوبر کو جاری جبکہ سکروٹنی 30 اکتوبر تک مکمل ہو گی، تین نومبر تک اپیلیں دائر اور 9 نومبر تک انہیں نمٹایا جائیگا، الیکشن کمیشن کے مطابق گیارہ نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ بارہ نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133 کے لئے نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر جبکہ سید باسط علی شاہ آر او ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں