شیرا کوٹ بنڈ ورڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اورکار میں تصادم کے نتیجے میں میاں ،بیوی جاں بحق ،ایک خاتون زخمی ہو گئی

حادثے میںتین سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی،جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 40 سالہ سبطین ،35 سالہ تحسین کے نام سے ہوئی ہے

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) لاہور کے علاقے شیرا کوٹ بنڈ ورڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اورکار میں تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی ،حادثے میںتین سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں کار سوار 40 سالہ سبطین اور اس کی اہلیہ35 سالہ تحسین شامل جاں بحق ہو گئے جبکہ 50 سالہ قمر بتول زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں تین سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی ۔ پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں