ہم تو چندہ اکٹھا کر کے بینرز اور فلیکسز بناتے ہیں ، ضمیر خریدنے کی جو تہمت لگی ہے وہ درست نہیں‘راجہ پرویز اشرف

مبینہ ویڈیو کی مذمت کرتے ہیں ،کھوج لگا رہے ہیں ،الیکشن کمیشن بھی اس کی تحقیقات کرے ‘ صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب

منگل 30 نومبر 2021 00:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم تو چندہ اکٹھا کر کے بینرز اور فلیکسز بناتے ہیں ، ضمیر خریدنے کی جو تہمت لگی ہے وہ درست نہیں، مبینہ ویڈیو کی مذمت کرتے ہیں اور اس کی کھوج لگا رہے ہیں یہ حرکت کس نے کی ،الیکشن کمیشن بھی اس کی تحقیقات کرے ،مخالفین حیران ہیں کہ پیپلز پارٹی پھر سے مضبوط ہو گئی ۔

(جاری ہے)

یونین کونسل 223 میں آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ این اے 133میں فتح پیپلز پارٹی کی ہو گی،ووٹ کی پرچی نے اسلم گل کو رکن قومی اسمبلی بنانا ہے۔ووٹ اسے مت دینا جو آپ کے دکھ سکھ میں شریک نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوکریوں اور گھروں کے جھوٹے وعدے کر کے عوام کو دھوکہ دیا،5دسمبر کی صبح کا آغاز اسلم گل کو ووٹ ڈال کر دینا۔کوثر کالونی میںپیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں 20پائونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔تقریب میں شہلا رضا،افنان بٹ،جمیل منج،سونیا خان،امجد جٹ،ملک ندیم افضل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں