صوبائی وزیر صحت سے برٹش ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر مس اینابیل گیری کی ملاقات

پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں پنجاب میں ویکسی نیشن کی سب سے بڑی ریچ ایوری ڈورمہم کو کامیاب بنایاگیا‘صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

منگل 30 نومبر 2021 00:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں برٹش ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر مس اینابیل گیری نے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ اور وفدمیں شامل دیگر اراکین موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور مس اینابیل گیری کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔

برٹش ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر مس اینابیل گیری نے پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں سہولیات فراہم کرنے پروزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کاوشوں کو سراہا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان پنجاب کے تمام2کروڑ93لاکھ خاندانوں کو یکم جنوری سے صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھر میں ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہے ہیں اورپنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب میں صحت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کوخودمانیٹرکررہے ہیں۔ صوبہ میںمڈوائفری سکولوں کو کالج میں منتقل کردیاگیاہے۔

پنجاب میں ماسٹرٹریننگ پروگرام کا آغازکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ویکسی نیشن کی سب سے بڑی ریچ ایوری ڈورمہم کو کامیاب بنایاگیا۔صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے ساتھ مل کر خاندانی منصوبہ بندی پر کام کررہے ہیں۔خاندانی منصوبہ بندی کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرزکا انتہائی اہم کردارہے۔پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے اعداوشماربہت اہمیت کے حامل ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ اعدادوشمارکے مربوط نظام کی مددسے مختلف امراض کی تشخیص،شرح تناسب اور علاج میں مددحاصل ہوگی۔سکول ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کے تحت پنجاب کے تعلیمی اداروں کے بچوں میں غذائی کمی کے خاتمہ کیلئے کام کررہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صحت مندبچے پاکستان کا مستقبل ہیں۔جلدتمام سٹیک ہولڈرزکو مدعوکرکے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہیومیوگلوبل کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں خواتین کی اموات واقع ہوجاتی ہیں۔پنجاب میں تھیلیسمیاء کاشکارتمام 50ہزارسے زائد بچوں کو صحت سہولت کارڈ کے پہلے مرحلے میں شامل کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مڈوائفری پروگرام کا آغازکررہے ہیں۔پنجاب میں ورٹیکل پروگرامزکے ذریعے تمام مہلک اور خطرناک بیماریوں کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔

خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران روزانہ کی بنیادپر37لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف حاصل کرنا قابل تعریف ہے۔صوبائی وزیر صحت نے پنجاب میں خسرہ و روبیلاسے بچاؤ کی مہم کامیاب بنانے پرسیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔صوبائی وزیر صحت نے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے میں برٹش ہائی کمیشن کے تعاون کاشکریہ اداکیا۔

برٹش ہائی کمیشن کی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مس اینابیل گیری نے کہاکہ پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرنا انسانیت کی خدمت ہے۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔ برٹش ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر مس اینابیل گیری نے ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات کو بے حدسراہا۔صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں