ایڈن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی

بدھ 26 جنوری 2022 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) احتساب عدالت نے ایڈن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے مزید گواہان کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد علی نے ایڈن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت کی ،جس میں ایڈن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک ڈاکٹر امجد کی بیوہ انجم امجد عدالت میں پیش ہوئیں، نیب کے 3 گواہوں نے ملزموں کیخلاف بیانات قلمبند کرادیئے،احتساب عدالت نے دیگر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں