وزیراعلیٰ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

امریکی قونصل جنرل نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پرچودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی،نیک خواہشات کا اظہار کیا امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں‘پرویز الٰہی امریکہ پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پنجاب حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینگے‘امریکی قونصل جنرل

جمعرات 11 اگست 2022 23:03

وزیراعلیٰ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے ملاقات کی۔ امریکی قونصل جنرل نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پرچودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں۔پنجاب حکومت امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے۔پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کوآئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں اور ہماری حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کریکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ امریکی قونصل جنرل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں