محمد خان بھٹی کو اٹھایا گیا اور پھر اپنی مرضی کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا

محمد خان بھٹی کو نامعلوم افراد کے ذریعے اٹھانا اور پھر اپنی مرضی کا بیان لینا وطیرہ بن چکا ہے،شریف خاندان سمجھتا ہے کہ جو فیصلے ان کے حق میں صرف وہ ٹھیک ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 مارچ 2023 15:44

محمد خان بھٹی کو اٹھایا گیا اور پھر اپنی مرضی کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا
لاہور( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 21 مارچ 2023ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کو نامعلوم افراد کے ذریعے اٹھانا اور پھر اپنی مرضی کا بیان لینا وطیرہ بن چکا ہے۔سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو اٹھایا گیا اور پھر اپنی مرضی کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نامعلوم افراد کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق بیان دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔

مریم نواز اور شریف خاندان چاہتے ہیں کہ عدالتیں ان کے انڈر پریشر رہیں۔شریف خاندان سمجھتا ہے کہ جو فیصلے ان کے حق میں صرف وہ ٹھیک ہیں۔جبکہ سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے محمد خان بھٹی کی ضمانت 2،2لاکھ رو پے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

(جاری ہے)

محمد خان بھٹی پر رحیم یار خان شوگر ملز میں شراکت داری کے الزام کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ساجد خان بھٹی کے مطابق محمد خان بھٹی کے خلاف رحیم یار خان کے مقدمے میں بھی ضمانت ہوگئییہاں واضح رہے کہ پرویزالہی کے پرنسپل سیلٹری محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے ساتھ تعلقات سے متعلق بات کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ رواں ماہ ترجما ن محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا تھا کہ محمد خان بھٹی سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر انکے آبائی گھر منڈی بہاوالدین پر چھاپہ مارا اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ ان دستاویزات میں مختلف منصوبوں کے ٹھیکوں میں لی گئی رشوت کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے کاغذات بھی قبضے میں لیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ محمد خان بھٹی کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اور گزشتہ دن ان کی رہائش گاہ جی او آر ون پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی تھی جو مختلف الماریوں اور درازوں میں چھپائی گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں