آصف علی زرداری سے چودھری عبدالغفورکی ملاقات

اہم سیاسی امور ،حلقہ این اے 125کی انتخابی مہم بارے تبادلہ خیال

پیر 8 جنوری 2024 19:28

آصف علی زرداری سے چودھری عبدالغفورکی ملاقات
رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے چودھری عبدالغفور نے ملاقات کی جس میں اہم سیاسی امور اور حلقہ این اے 125 کی انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے چوہدری عبد الغفور کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے این اے 125 سے بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی ۔آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر حلقہ کے بنیادی مسائل حل کروائے گی ۔چوہدری عبدا لغفور نے کہا کہ جاتی امرا ء سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں