پی سی بی کا رضوان کی انجری کے حوالے سے انگلینڈ میں ڈاکٹرز سے رابطہ

اسکین کی رپورٹ ،ڈاکٹرز کے جائزے کے بعد محمد رضوان کی اگلے میچوں میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائیگا

بدھ 24 اپریل 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے انگلینڈ میں موجود ڈاکٹرز سے رابطہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ رضوان کی انجری کے حوالے سے پی سی بی کے میڈیکل پینل نے پاکستان میں موجود ماہر ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کی اور اب اس سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ڈاکٹرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکین کی رپورٹ اور ڈاکٹرز کے جائزے کے بعد محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اگلے میچوں میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی سیریز کے اگلے دونوں میچز میں شمولیت مشکوک ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بالر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص کی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ ایک عرصے بالنگ کرنے سے قاصر ہیں اور اس وقت ان کا بھی بیرون ملک علاج جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں