29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

26سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی،انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے ‘ ترجمان

بدھ 24 اپریل 2024 21:00

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے۔ 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو جائے گا۔ 26سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم،چکوال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانولا، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔ موسم کی نئی صورتحال سے بھی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیاہے۔ ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ کے لئے اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا نے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ دی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش طوفان میں بجلی کے کھمبوں سے دوررہیں۔ ایمرجنسی میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں