ایرانی سفیر محمدمدثر ٹیپو (کل )ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا دورہ کرینگے

ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے تجارت کے نئے مواقعوں سے متعلق آگاہ کرینگے

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل (پیر)29اپریل کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا دورہ کریں گے اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز،نائب صدر زین افتخار،نائب صدر قرةالعین، ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی و جنرل باڈی ممبران اور ٹریڈ باڈیز کے عہدیداروں سے میٹنگ کریں گے۔

محمدمدثر ٹیپو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لئے تجارت کے نئے مواقعوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا کہ اجلاس کامقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ باہمی تجارت کا فروغ اورنئے مواقعوں کی تلاش کی راہ ہموار کرنا ہے،ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارت بہت اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ پاکستان اورایران کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے بے شمار مواقعے موجود ہیں۔ذکی اعجاز نے مزید کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے حالیہ دورہ کے دوران-’’اگلے پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت کا حجم 10ارب امریکی ڈالرز‘‘ تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،دو طرفہ تجارت کے فروغ میں ایف پی سی سی آئی اپنابھر پور کردار ادا کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں